۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
الشيخ علي ياسين العاملي

حوزہ / لبنان میں "نشست علماء صُور" کے سربراہ نے کہا: ہم جنوب میں اسرائیل کی حالیہ جارحیت اور اشتعال انگیز اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ لوگ حتی امن دستوں کا بھی احترام نہیں کرتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں "نشست علماء صُور" کے سربراہ شیخ علی یاسین نے کہا: ہم جنوب میں اسرائیل کی حالیہ جارحیت اور اشتعال انگیز اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ لوگ حتی امن دستوں کا بھی احترام نہیں کرتے۔ اسی طرح ہم ان مسائل پر حاکمین و مسئولین کی خاموشی پر حیران ہیں کہ وہ کس طرح ان مسائل و واقعات پر اپنی آنکھیں اور کان بند کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا: یہ واقعات مقبوضہ فلسطین میں داخلی بحرانوں کے بعد اسرائیلی حکومت کے تناؤ میں نئے اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔

شیخ علی یاسین نے آخر میں "روزِ زمین" کی مناسبت سے اسرائیلی ناجائز قبضے اور ظلم کے خلاف اسلام اور انسانیت کا دفاع کرنے والے فلسطینی عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی پائیداری میں استحکام کو تقویت کرنا بہت ضروری ہے۔ خاص طور پر اب جبکہ صہیونی حکومت کے اندرونی معاملات بھی اس کے عنقریب خاتمہ کی تصدیق کر رہے ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ صُور شہر جنوبی لبنان میں بحیرہ روم کے ساحل پر ایک بندرگاہی شہر ہے۔ اس خطے میں زیادہ تر لوگ شیعہ ہیں ۔ محمد جواد مغنیہ، سید حسن نصر اللہ اور عماد مغنیہ صُور شہر میں ہی پیدا ہوئے۔ اس شہر میں کئی حوزاتِ علمیہ ہیں۔ یہ شہر امام موسیٰ صدر کی یہاں سرگرمیوں کی بنا پر "شہرِ امام موسیٰ صدر" کے نام سے بھی مشہور ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .